حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا علمِ غیب ۔۔
ایک مشرک اور ہم میں فرق
ابی بن خلف مکہ کے مشرکین میں سے بڑا سخت دشمن اسلام تھا ہجرت سے پہلے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کرتا تھا کہ میں نے ایک گھوڑا پالا ہے اس کو بہت کچھ کھلاتا ہوں اس پر سوار ہو کر ( نعوذ باﷲ) تم کو قتل کروں گا
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ اس سے فرمایا تھا کہ
انشاء ﷲ میں ہی تجھ کو قتل کروں گا احد کی لڑآئی میں وہ
حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کو تلاش کرتا پھرتا تھا
اور کہتا تھا کہ اگر وہ آج بچ گئے تو میری خیر نہیں چنانچہ حملہ کے ارادہ سے وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب پہنچ گیا صحابہ نے ارادہ بھی فرمایا کہ دور ہی سے اس کو نمٹا دیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ (اس کو قریب) آنے دو جب وہ قریب ہوا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صحابی کے ہاتھ میں سے برچھا لیکر اسکے مارا جو اسکی گردن پر لگا اور ہلکی سی خراش اس کی گردن پر آ گئ مگر اس کی وجہ سے گھوڑے سے لڑھکتا ہوا گرا اور کئی مرتبہ گرا اور بھاگتا ہوا اپنے لشکر میں پہنچ گیا اور چلاتا تھا کہ خدا کی قسم مجھے محمد نے قتل کر دیا کفار نے اس کو اطمینان دلایا کہ معمولی خراش ہے کوئی فکر کی بات نہیں مگر وہ کہتا تھا کہ محمد نے مکہ میں کہا تھا کہ میں تجھ کو قتل کروں گا خدا کی قسم اگر وہ مجھ پر تھوک بھی دیتے تو میں مر جاتا
لکھتے ہیں کہ اس کے چلانے کی آواز ایسی ہو گئی تھی جیسا کہ بیل کی ہوتی ہے ابو سفیان نے جو اس لڑائی میں بڑے زوروں پر تھا اس کو شرم دلائی کہ اس ذرا سی خراش سے اتنا چلاتا ہے اس نے کہا تجھے خبر بھی ہے کہ یہ خراش کس نے ماری ہے یہ محمد کی مار ہے مجھے اس سے جس قدر تکلیف ہو رہی ہے لات اور عزیٰ ( دو مشہور بتوں کے نام ہیں ) کی قسم اگر یہ تکلیف سارے حجاز والوں کو تقسیم کر دی جائے تو سب ہلاک ہو جائیں محمد نے مجھ سے مکہ میں کہا تھا کہ مین تجھ کو قتل کروں گا میں نے اسی وقت سمجھ لیا تھا کہ میں ان کے ہاتھ سے ضرور مارا جاؤں گا میں ان سے چھوٹ نہیں سکتا اگر وہ اس کہنے کے بعد مجھ پر تھوک بھی دیتے تو میں اس سے بھی مرجاتا چنانچہ مکہ مکرمہ پہنچنے سے ایک دن پہلے وہ راستہ ہی میں مر گیا
ہم مسلمانوں کےلیۓ نہایت غیرت اور عبرت کا مقام ہے کہ ایک کافر پکے کافر اور سخت دشمن کو تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے سچا ہونے اور علمِ غیب کا اس قدر یقین ہو کہ اس کو اپنے مارے جانے میں ذرا بھی تردد یا شک نہ تھا لیکن ہم لوگ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو نبی ماننے کے باوجود، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو سچاماننے کے باوجود ، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات کو یقینی کہنے کے باوجود، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ محبت کے دعوے کے باوجود، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں ہو نے پر فخر کے باوجود کتنے ارشادات پر عمل کرتے ہیں اور جن چیزوں میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے عذاب بتائے ہیں ان سے کتنا ڈرتے ہیں کتنا کانپتے ہیں اور اللہ کی عطا سےحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے علمِ غیب پر کتنا یقین رکھتے ھیں ؟؟؟
یہ ہر شخص کے اپنے ہی گریبان میں منہ ڈال کر دیکھنے کی بات ہے کوئی ٔدوسرا کسی کے متعلق کیا کہہ سکتا ہے!!! ....
يارب أسألك أن تصلى وتسلم وتبارك على سيدنا ومولانا محمد وعلى آله وصحبه صلاة تخرجني بها من الظلمات الى النور وتهدني بها الى الخيرات وتجعلنى بها من الطائـــعين الراغــبين في مرضـــــاتك النــــاجين مـــن المعـــــاصى والذنوب اللهم ببركة نبيك وبسر حبيبك كره قلبي فيما يغضبك من أعمال وحبب قلبي فيما يرضيك من الأعمال وبدلنى الى ان اكون من أهل السعادة المحفوظين المكرمين فى الدنيا والاخرة .. آمین
▬▬▬▬▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬▬▬▬▬●
اللَّهُـمّ صَــــــلٌ علَےَ مُحمَّــــــــدْ و علَےَ آل مُحمَّــــــــدْ
كما صَــــــلٌيت علَےَ إِبْرَاهِيمَ و علَےَ آل إِبْرَاهِيمَ إِنَّك حَمِيدٌ
مَجِيدٌ اللهم بارك علَےَ مُحمَّــــــــدْ و علَےَ آل مُحمَّــــــــدْ كما
باركت علَےَ إِبْرَاهِيمَ و علَےَ آل إِبْرَاهِيمَ إِنَّك حَمِيدٌ مَجِيدٌ
●▬▬▬▬▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬▬▬▬▬●
0 Comments